اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

اسرائیل اور حماس میں قیدیوں کے تبادلے کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل اور حماس میں قیدیوں کے تبادلے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں۔

اسرائیل نے قیدی خواتین کو رام اللہ کے نزدیک سینٹر پہنچا دیا ہے جہاں سے انہیں معاہدے کے تحت رہا کیا جائے گا۔

اسرائیلی قید سے آج رہا ہونے والے انتالیس قیدیوں کی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے قیدیوں کے گھر والوں کو بھی اطلاع کر دی گئی ہے لیکن ان کو تبادلے کے مقام پر جانے کی اجازت نہیں ہے۔

اسرائیلی جیلوں میں سات ہزار سے زائدفلسطینی قید ہیں۔

حماس نے پیشکش کی ہے کہ تمام قیدیوں کے بدلے، سب اسرائیلی یرغمالی رہا کر سکتے ہیں۔ رہائی کے بعد قیدی اور یرغمالی شناخت اور میڈیکل کے مراحل سے گزریں گے جس کے بعد وہ اپنےگھر جا سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے 50 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل 150 فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا جس میں ایک اسرائیلی یرغمالی کے بدلے 3 فلسطینی رہا ہوں گے۔

جنگ میں وقفے کے دوران اسرائیلی طیارے غزہ کی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوسکیں گے، جبکہ معاہدے کے تحت غزہ میں بھیجے جانے والی امداد کی مقدار بڑھائی جائے گی، روزانہ کی بنیاد پر امدادی سامان کے 200 ٹرکوں کو داخلے کی اجازت ہو گی۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر اور قطر کی ثالثی میں اسرائیل حماس میں جنگ میں وقفے کے معاہدے پر دستخط ہوئے، معاہدے کے تحت آج شام 4 بجے سے قیدیوں کا تبادلہ شروع ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس اسرائیل میں 4 روز کی عارضی جنگ بندی کو قطر مانیٹر کرے گا، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں آپریشنز روم قائم کر دیے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں