تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی عرب میں نئی مردم شماری کی تیاریاں

ریاض: سعودی عرب میں نئی مردم و خانہ شماری کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں مردم و خانہ شماری کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، آئندہ سال پورے ملک میں مردم شماری ہوگی۔

سعودی محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ مئی 2022 سے مردم شماری کا آغاز کیا جائے گا۔

اس ضمن میں تمام وزارتوں، محکموں ،سرکاری اداروں اور ایوانہائے صنعت و تجارت کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مردم شماری کی تکمیل تک محکمہ شماریات سے تعاون کریں۔

محکمہ شماریات، سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹفیشل اتھارٹی کے ساتھ بھی کوآرڈینیشن کرے گا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں مردم شماری میں جدید وسائل اور ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا، متعلقہ اداروں نے اس حوالے سے تیاریاں تقریباً مکمل کرلی ہیں۔

Comments

- Advertisement -