پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ترک صدر کی آمد،صرف وزیراعلی پنجاب کو مدعو کرنے پراظہار ناراضی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ترک صدر کی آمد کے موقع پر تین وزرائے اعلیٰ کی غیر موجودگی اور صرف وزیراعلیٰ پنجاب کی موجودگی پر سیاسی رہنمائوں نے منفی رد عمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ بقیہ صوبوں کو وزرائے اعلیٰ کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ اہم شخصیات کی آمد کے موقع پر صرف وزیراعلیٰ پنجاب ہی نظر آتے ہیں، ترک صدر کے استقبال کے لیے اگر تمام وزرائے اعلیٰ موجود ہوتے تو زیادہ بہتر تھا، اس سے قومی اتفاق رائے کا پیغام جاتا۔

تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ شہباز شریف کی طرح دیگر وزرائے اعلیٰ کی موجودگی بھی اہم ہے لیکن وزیراعظم ایسے مواقع پر دیگر وزرائے اعلیٰ کو لفٹ نہیں کراتے۔

واضح رہے کہ ترک صدر کی آمد کے موقع پر ان کے استقبال کے لیے وزیراعظم کے ہمراہ چاروں وزرائے اعلیٰ میں سے صرف وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف موجود تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں