تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بینک میں لاش کی موجودگی نے افرا تفری پھیلادی

نئی دہلی: بھارت میں بینک کے اندر لاش کی موجودگی کے باعث افرا تفری پھیل گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے شاہ جہاں پور علاقے کے سگریاں گاؤں کے مقامی لوگ ایک شخص کی لاش لے کر نجی بینک برانچ پہنچ گئےجس کے سبب بینک میں کھلبلی مچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق پٹنہ کے شاہ جہاں پور پولیس اسٹیشن کی حدود سگریاں واں گاؤں کے رہائشی 55 سالہ مہیش یادیو علالت کے دوران چل بسے۔

مہیش کی موت کے بعد گاؤں والوں کے پاس ان کی آخری رسومات ادا کرنے کے لیے بھی پیسے نہیں تھے، اسی رقم کو لینے کے لیے گاؤں والے بینک گئے اور مہیش کے اکاؤنٹ میں جمع رقم دینے کا مطالبہ کرنے لگے۔

بینک منیجر نے قانونی عمل کا حوالہ دیتے ہوئے رقم دینے سے انکار کیا تو گاؤں والوں نے لاش کو بینک کے اندر چھوڑ دیا اور باہر آکر ہنگامہ آرائی شروع کردی۔

ہنگامے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور گاؤں کے متعدد افراد بینک پہنچ گئے اسی دوران بینک کے منیجر نے اپنے ذاتی فنڈ سے 10 ہزار روپے جنازے کے لیے اور معاملے کو رفع دفع کیا۔

بینک منیجر سندیپ کمار کا کہنا تھا کہ مرنے والے مہیش یادو کے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ 18 ہزار روپے کی رقم موجود ہونے کی بات کہی جارہی ہے لیکن ان کا کوئی وارث نہ ہونے کے باعث اکاؤنٹ کے گواہ میں کسی کا نام درج نہیں۔

سندیپ کمار کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے لواحقین کی جانب سے رقم کا مطالبہ نہیں کیا جاتا تب تک یہ رقم بینک سے وصول نہیں کی جاسکتی۔

Comments

- Advertisement -