منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

‏’تاریخ کا سب سے بہترین 53 ارب روپے زائد سرپلس بجٹ پیش کیا‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنا بہترین بجٹ پیش کیا، ملکی ‏تاریخ کا سب سے بہترین 53ارب روپے زائد سرپلس بجٹ پیش کیا۔

پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کے بعد وزیراعلیٰ نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ وبا ‏کے باوجود صوبائی حکومت نے اپنے ٹارگٹ پورے اور ریونیوحاصل کئے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے اےڈی پی میں 66 فیصد اور صحت کے شعبے میں 23 فیصداضافہ ‏کیا،پنجاب بھر میں ہیلتھ کارڈ دیے جائیں گے ہیلتھ کارڈبجٹ سےپنجاب بھرکوفائدہ ہوگا۔

پنجاب کا 2 ہزار 653 ارب روپے کا بجٹ 22-2021 پیش

انہوں نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں10فیصداضافہ کیاہے جنوبی پنجاب کے لئے 35فیصد ‏فنڈز دیےہیں حکومت نےپہلی بار ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کیلئے 360 ارب روپےدئیے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ روڈ سیکٹر میں100 ارب روپے رکھےگئےہیں کل پوسٹ فنانس بجٹ پرسب ‏تفصیلات دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں