اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسد عمر اور عامر کیانی کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے نئے وزرا اور مشیران کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسد عمر اور عامر کیانی نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کیا جس کو منظور کرکے اُس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جبکہ اس کی کاپی متعلقہ اداروں کو بھی ارسال کردی گئی۔
صدر عارف علوی نےاعظم سواتی کی بطوروفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور تقرری کی منظوری دیتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا جبکہ صدرمملکت نےعبدالحفیظ شیخ کی بطور مشیرخزانہ تقرری کی منظوری دیتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
مزید پڑھیں: اسدعمر کے بعد غلام سرورخان کا بھی متبادل وزارت لینے سے انکار
عبد الحفیظ شیخ کی بطور مشیر خزانہ تقرری کی گئی جبکہ انہیں وفاقی وزیر کا درجہ دیا گیا، مشیر خزانہ فوری اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ دوسری جانب کابینہ ڈویژن نے استعفیٰ منظورہونے پرنوٹیفکیشن جاری کردیا۔
قبل ازیں اعجاز بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دی جانے والی وزارتِ داخلہ کا عہدہ سنبھال لیا۔ وزیرداخلہ اعجاز شاہ وزارت داخلہ کے دفتر پہنچے تو سیکریٹری اعظم سلیمان نےاستقبال کیا،جس کے بعد انھوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نےعہدے کا چارج سنبھال لیا
یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی وفاقہ کابینہ بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے وزارت داخلہ کا قلمدان اعجاز شاہ کو سونپا تھا جبکہ اسد عمر کی جگہ ڈاکٹر حفیظ شیخ مشیر خزانہ بنا دیا تھا۔