ریاض: صدرعارف علوی کی خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات ہوئی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی اس ملاقات میں پاکستان سعودی عرب تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا.
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ سلمان نے صدرمملکت کا گرم جوشی سےاستقبال کیا اور الیکشن میںکامیابی پرمبارک باد دی.
شاہ سلمان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات تمام سطح پربہترین ہیں، انھوں نے سعودی عرب کی ترقی اور تعلقات کی بہتری کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا.
اس موقع پر صدرعارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب خطے کے اہم ایشوز پرایک مؤقف رکھتے ہیں، آئندہ آنے والے دنوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے.
مزید پڑھیں: صدر مملکت سعودی عرب کے دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے
صدرعارف علوی نےسعودی عرب کی ویژن 2030 کے مطابق کارکردگی پرسراہا اور کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کی ترقی کے لئے کردار ادا کریں گے.
صدرمملکت نےشاہ سلمان سےشہزادی الجوارہ بنت فیصل السعودکی وفات پرتعزیت کی.