اشتہار

’صدر مملکت کا درست اعلان، سپریم کورٹ تاریخی فیصلہ کرے گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے آئینی اور قانونی طور پر الیکشن کی تاریخ کا درست اعلان کیا ہے یقین ہے سپریم کورٹ تاریخی فیصلہ کرے گی۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ یہ شکست کھا گئے ہیں آئینی طور پر 90 دن میں الیکشن کرانا ضروری ہے اب منتخب کرنے یا گھر بھیجنے کا فیصلہ عوام کو کرنے دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار الیکشن کمیشن کو اپنی اوقات میں رکھا گیا ہے مجھے سو فیصد یقین ہے سپریم کورٹ اس فیصلے کا ساتھ دے گی۔

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ قمر زمان کائرہ میرے بھائی ہیں لیکن انہیں حالات کی سنگینی کا علم نہیں ہے۔

یہ پڑھیں: صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے دی

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کہہ رہا ہے کہ ملک دیوالیہ ہوگیا وزیر خزانہ بھی نایاب ہے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 9 اپریل کو انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

صدر مملکت کا خط میں کہنا تھا کہ آئین اورقانون الیکشن میں 90دن سے زائدکی تاخیر کی اجازت نہیں دیتا، انتخابات کی تاریخ کیلئے آئینی اور قانونی حق استعمال کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں