جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

صدر مملکت نے چار آرڈیننس جاری کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چار آرڈیننس جاری کردیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس 2023 جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق این ایچ اے ترمیمی آرڈیننس 2023 بھی جاری کیا گیا ہے جبکہ پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ ترمیمی آرڈیننس 2023 بھی جاری کیا گیا ہے۔

صدر مملکت نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس 2023 بھی جاری کردیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹریز نے صدر کو آرڈیننس فوری جاری کرنے سے متعلق بریفنگ دی، اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے آئی ایم ایف معاہدے کے تحت آرڈیننس جاری کیے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں