بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

صدر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: صدر مملکت عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی جس میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر عارف علوی سے آرمی چیف کی ملاقات ہوئی جس میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی بے مثال قربانیوں کو سراہا اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: قومی سلامتی اجلاس سے قبل وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم عمران خان کی بھی ملاقات ہوئی تھی جس میں وزیراعظم کے دورہ چین سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مذہبی جماعت کے دھرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں