جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

صدر نے تحفظات کے باوجود قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تحفظات کے باوجود قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط کردیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کرلیا ہے۔

صدر نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی ایڈوائس پر دستخط کردیے۔

- Advertisement -

قومی اسمبلی کے اجلاس کا دو دن کا شیڈول جاری کیا گیا ہے، آج صبح دس بجے اجلاس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔

دن 12 بجے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات جمع ہوں گے جبکہ یکم مارچ کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 16ویں قومی اسمبلی کا افتتاحی سیشن بلانے میں صدر مملکت کے اعتراض پر نگراں وزیر اعظم نے صدر کو دوبارہ ایڈوائس ارسال کردی تھی اور ساتھ ہی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو اجلاس طلب کرنے کا اختیار دے دیا تھا

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بجھوائی گئی سفارشات میں آئین کے تحت اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تجویز دی تھی اور کہا تھا کہ آئین کے تحت انتخابات کے 21 دن کے اندر اجلاس طلب کرنا آئینی ڈیڈ لائن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت آئین میں درج ڈیڈ لائن کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں