بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

صدر مملکت اور دیگر سیاسی رہنماؤں کا ایرانی صدرکے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : صدر مملکت آصف زرداری اور دیگر رہنماؤں نے ہیلی کاپٹرحادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے، صدر مملکت آصف زرداری نے ہیلی کاپٹرحادثے میں ایرانی صدر اور وزیرخارجہ کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔

عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا، آصف زرداری

آصف زرداری نے کہا کہ صدر رئیسی امت مسلمہ کے اتحاد کے بڑے حامی تھے ، عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا، ایرانی صدر فلسطین اور کشمیری عوام پرمسلمانوں کےدردکودل سےمحسوس کرتے۔

- Advertisement -

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ ہمیں پاکستان میں ان کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا، آج پاکستان عظیم دوست کھو دینے پر سوگوار ہے، ایرانی صدردوطرفہ تعلقات مضبوط بنانےکیلئےپرعزم تھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ابراہیم رئیسی کو علاقائی اور اسلامی ممالک کے تعلقات بڑھانے پر یاد رکھا جائے گا۔

ایرانی صدر پاکستان کے بہترین دوست تھے ، محسن نقوی

وفاقی وزیرداخلہ نے بھی ایرانی صدر ، وزیر خارجہ ودیگر ساتھیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایرانی صدر کی شہادت پر دلی رنج اور صدمہ ہوا ہے، ایرانی حکومت اور عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پاکستانی حکومت اور عوام دکھ کی گھڑی میں ایران کیساتھ کھڑی ہے.

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر پاکستان کے بہترین دوست تھے ، حالیہ دورہ پاکستان کے دوران ایرانی صدر سے ملاقات یادگار رہی، پاک ایران تعلقات کیلئےان کی خدمات کوہمیشہ یادرکھا جائے گا۔

ایرانی صدر کی شہادت ایران کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں اور ایرانی عوام سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی۔

مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کی شہادت ایران کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے، ایران کے عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان اور ایران کے تعلقات کیلئے ان کی خدمات کو فرموش نہیں کیا جائے گا۔

ایرانی صدر کے انتقال سے پاکستان مخلص دوست سے محروم ہوگیا، عمر ایوب

قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب نے ایرانی صدر،وزیرخارجہ ودیگررفقا کے ہیلی کاپٹر حادثےمیں جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی عوام سے تعزیت کی۔

عمرایوب کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کے جانے سے پوری مسلمہ کا نقصان ہوا، امت مسلمہ ایک عظیم اور دلیر لیڈر سے محروم ہو گئی، ان کے انتقال سے پاکستان مخلص دوست سے محروم ہوگیا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ایرانی صدر رئیسی خطے کی ترقی اور خوشحالی کے داعی تھے، مشکل گھڑی میں ایرانی عوام کےدکھ میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان کی عوام ان کے انتقال پر غمزدہ ہے۔

خیال رہے ایرانی صدرڈاکٹر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹرحادثے میں جاں بحق ہوگئے، وہ مشرقی آذربائیجان میں ڈیم کا افتتاح کرکےواپس جارہے تھےکہ تبریزکے مقام پران کا ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیا

حادثے میں ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر میں سوار وزیرخارجہ امیرعبداللہیان، مشرقی آذربائیجان کے گورنرملک رحمتی اور خامنہ ای کے ترجمان نمائندہ ولی فقیہ اور مشرقی آذربائیجان میں امام جمعہ آیت اللہ محمد علی آل ہاشم بھی جاں بحق ہوگئے۔.

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔۔ وہ ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد تین ہیلی کاپٹروں کے قافلے کی شکل میں تبریز جارہے تھے جبکہ صدر رئیسی کے قافلے میں شامل دیگر دو ہیلی کاپٹرتو منزل پرپہنچ گئے لیکن ان کا ہیلی کاپٹرمنزل پر نہ پہنچ سکا۔

صدرکا ہیلی کاپٹرلاپتا ہوتے ہی ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل باقری نے پاسدران انقلاب، پولیس کمانڈکی تمام سہولیات اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس پندرہ ڈرون نے ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹرکی تلاش شروع کی، ترکیے نے بھی ریسکیومیں حصہ لیا اور چودہ گھنٹے بعد ترک ڈرون نے ایک پہاڑ پرایرانی صدرکے ہیلی کاپٹرکا ملبہ ملنے کی اطلاع دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں