اشتہار

صدر مملکت اور وزیراعظم کی شاہد آفریدی کو بیٹی کے نکاح کی مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق کپتان شاہد آفریدی کو  ان کی بیٹی کے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے نکاح پر مبارکباد پیش کی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کا نکاح گزشتہ روز شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا سے کراچی میں ہوا تھا جس میں قومی کرکٹرز سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شریک ہوئی تھیں۔

نکاح پر شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کو مبارکبادی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

- Advertisement -

ایسے میں شاہد آفریدی نے شہباز شریف کا خط ٹوئٹر پر چیئر کیا ہے جس میں وزیر اعظم نے نکاخ میں شرکت نہ کرنے کہ وجہ بتائی ہے۔

وزیر اعظم نے 27 جنوری کو شاہد آفریدی کو خط لکھ کر آگاہ کیا تھا کہ وہ کچھ مصروفیات کے باعث تقریب میں شریک نہیں ہونگے، تاہم انہوں نے مبارکباد دیتے ہوئے ان کی بیٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب صدر عارف علوی نے بھی شاہد آفریدی کو بیٹی انشا کے شاہین کے ساتھ نکاح کی مبارکباد دی گئی۔

صدر عارف علوی کی جانب سے سوشل میڈیا پر لکھا گیا کہ شاہین شاہ آفریدی آپ کو شاہد آفریدی کی بیٹی انشا سے نکاح کی بہت بہت مبارک ہو، دعا ہے کہ آپ دونوں مرتے دم تک طویل اور خوشحال ازدواجی زندگی گزاریں، آمین۔

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے صدر عارف علوی کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا گرمجوشی کے ساتھ نیک خواہشات کا بہت بہت شکریہ صدر صاحب۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں