منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

صدر اور وزیراعظم  کا حب حادثے پر اظہار افسوس

اشتہار

حیرت انگیز

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے حب حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت آصف زرداری نے حب حاثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

صدر زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں زائرین کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

- Advertisement -

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی حب حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔

وزیراعظم نے حادثے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی اور متعلقہ حکام کو انہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ عید کے روز مکلی سے زائرین سے بھرا ٹرک درگاہ شاہ نورانی کی زیارت کے لیے روانہ ہوا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں کھائی میں جا گرا۔

درگاہ شاہ نورانی حادثے میں جاں بحق زائرین کی تعداد 18 ہو گئی

اس حادثے میں 18 زائرین جاں بحق جب کہ 52 زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں