اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی وزیراعظم کی تجویز منظور کرلی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد مسترد کی جاچکی ہے جس کے بعد پاکستانی سیاست میں مزید ہلچل پیدا ہوچکی ہے۔

تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صدر مملکت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دی گئی تھی جسے صدر نے منظور کرلیا ہے۔

- Advertisement -

وزیر اعظم نے صدر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی

خیال رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ میں تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر قوم کو مبارک باد دیتا ہوں، میرے خلاف تحریک عدم اعتماد غیر ملکی ایجنڈا تھا، لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں گھبرانا نہیں۔

وزیر اعظم نے کہا میں نے صدر عارف علوی کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی، قوم کو کہتا ہوں الیکشن کی تیاری کریں، اب آپ کا مستقبل کیا ہوگا یہ عوام نے فیصلہ کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں