پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

صدر مملکت نے وفاقی بجٹ 25-2024 کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی بجٹ 25-2024 کی منظوری دے دی اور فنانس بل پر دستخط کر دیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے فنانس بل پر دستخط کر دیے ہیں جس کے ساتھ ہی وفاقی بجٹ 25-2024 کو صدر کی جانب سے منظوری مل گئی ہے۔

صدر مملکت کے دستخط شدہ بل کی کاپی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول ہوگئی ہے اور یہ بجٹ یکم جولائی (پیر) سے نافذ العمل ہوگا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ وفاقی بجٹ رواں ماہ 22 جون کو پیش کیا گیا تھا اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے 8 ہزار ارب سے زائد مالیت کا بجٹ پیش کیا تھا۔

بجٹ پر بحث تین ہفتے سے زائد جاری رہی اور تمام اراکین نے اس میں حصہ لیا۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بجٹ کو غریب عام کا قاتل بجٹ قرار دیا تھا تاہم دو روز قبل ایوان نے کثرت رائے سے بجٹ کی منظوری دے دی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ منظوری سے قبل کہا تھا مجبوری میں آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر بجٹ بنایا ہے۔

آئی ایم ایف نے بجٹ کی منظوری ناکافی قرار دے دی، بجلی اور گیس کی قیمتوں پر ڈو مور کا مطالبہ

Comments

اہم ترین

مزید خبریں