پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

صدر مملکت نے جسٹس فائزعیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کی منظوری دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدر  مملکت عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینےکی منظوری دے دی۔

صدرمملکت نے سول ریویو پیٹیشن میں کیوریٹیو ریویو پیٹیشن اور سی ایم اے واپس لینے کی منظوری دے دی۔

صدرمملکت نے منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔

وزیراعظم کا جسٹس قاضی فائز کیخلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم

صدر مملکت نے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ انیس احمد شہزاد کے حق میں سند اختیارپربھی دستخط کردیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےخلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم دے دیا تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ریفرنس کے نام پر جسٹس قاضی فائز اور انکے اہلخانہ کو ہراساں اوربدنام کیاگیا، یہ ریفرنس نہیں آئین کی راہ پر چلنے والے جج کیخلاف عمران نیازی کی انتقامی کارروائی، عدلیہ کی آزادی پر شب خون اور اسے تقسیم کرنے کی مذموم سازش تھی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں