تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

"شہدا ہماری قوم کا فخراور سرکا تاج ہیں”

راولپنڈی:صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا ہے کہ ہمارے خطےکی ترقی کا راز مسئلہ کشمیرکےمنصفانہ حل سےجڑا ہے، وقت آگیا ہےکہ تمام مسائل کامنصفانہ حل تلاش کیاجائے۔

تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع وشہدا کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ چھ ستمبر ہماری قومی تاریخ میں استعارہ ہے، قربانی کی یاد ہے، ہماری قومی یکجہتی کا ایک مخصوص دن ہےجویاد دلاتا ہے کہ کس طرح قوم پاک افواج کیساتھ کھڑی ہوئی۔

صدر نے کہا کہ چھ ستمبر انیس کو پینسٹھ کو ہم نے دشمن کے ناپاک عزم اور گھمنڈ کوخاک میں ملایا تھا اوردنیا پر باور کردیا کہ اس مٹی کی حفاظت کیلئےکسی بھی قربانی سےدریغ نہیں کرینگے، وطن کیلئےہماری قربانیوں کی روایت ہمیشہ برقرار رہتی ہے، ناقابل فراموش قربانیوں کو نئےعزم سےآج پھریاد کرتے ہیں، شہدا ہماری قوم کا فخراورسر کا تاج ہیں، انہین خراج تحسین پیش کرتےہیں۔

یوم دفاع وشہدا کی مرکزی تقریب سے خطاب میں صدر عارف علوی نے کہا کہ ہماراد شمن روز اول سے ہماری آزادی اور خود مختاری کےدرپےہے، پاکستان کو کبھی روایتی جارحیت، کبھی دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑا، وقت آگیا ہے کہ تمام مسائل کا منصفانہ حل تلاش کیاجائے۔

صدرعارف علوی کا کہنا تھا کہ ہمارے خطےکی ترقی کا راز مسئلہ کشمیرکےمنصفانہ حل سےجڑاہے، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہاہے، بھارت جان لیں کہ آزادی کےجذبے کوطاقت کےزور پر دبایا نہیں جاسکتا، پاکستان خطےمیں امن کاخواہاں ہے۔

افغانستان کی بدلتی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کا پاکستان حصہ ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نےبڑی قربانیاں دی ہیں، مغرب میں دوسرے ممالک فیل ہوئے دہشت گردی کیخلا ف پاکستان کامیاب ہوا، ہم نےباڑ لگا کرمغربی سرحد کومحفوظ اوربےبنیادالزامات کو مسترد کیا۔ امیدہےدنیاخطےمیں پاکستان کی امن کیلئےکاوشوں کوکسی تعصب کےبغیر سراہےگی۔

اپنے خطاب میں صدر مملکت نے زور دیا کہ ہمیں اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کو برقرار رکھنا ہوگا، ہمیں ڈس انفارمیشن اورفیک نیوز کو الگ کرنا ہوگا، امن اور سلامتی ہی ہمارے شاندار مستقبل کی ضمانت ہے۔

Comments

- Advertisement -