اسلام آباد : صدرمملکت عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کااعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق صدرمملکت عارف علوی نےقیدیوں کی سزاؤں میں کمی کااعلان کر دیا ، یوم آزادی کے موقع پر سزاؤں میں کمی آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت کی گئی۔
اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر
جیلوں میں مقیم قیدیوں کی سزاؤں میں پانچویں حصے کی کمی کی جائے گی۔
جس کے تحت 65 سال یا زائد کے مرد قیدی جو 15 سال يا زیادہ قید کاٹ چکے ہیں، ان کے لیے بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ ہوگی جبکہ 60سال یا زائد کی خواتین جو 10 سال یا زیادہ قید کاٹ چکی ہیں، ان کے لیے بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ ہے۔
قید کی سزا کا تین چوتھائی حصہ کاٹنے والے قیدیوں کی سزا اور 20 سال کی قید مکمل کرنے والوں قیدیوں کی سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان کردیا۔
سزاؤں میں کمی کا اطلاق سزائے موت، جاسوسی، گینگ ریپ کے مجرمان ، بینک ڈکیتی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، اغوا اور ڈکیتی کے مجرمان پر نہیں ہوں گے۔
خیال رہے پاکستان کا 75 واں یوم آزادی کل منایا جائے گا ، اس عہد کی تجدید کے ساتھ کہ ملک کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے تحریک پاکستان کے جذبے کے ساتھ کام کیا جائے گا۔
سرکاری ریڈیو پاکستان کے مطابق دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں اکیس توپوں کی سلامی سے ہوگا۔