ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

یوم پاکستان پر نیوی کے آفیسرز اور سیلرز کے لیے ملٹری اعزازات کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان پر نیوی کے آفیسرز اور سیلرز کے لیے ملٹری اعزازات کی منظوری دے دی۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق یوم پاکستان پر نیوی کے افسران اور سیلرز کے لیے صدرِ پاکستان کی جانب سے ملٹری اعزازات کی منظوری دی گئی۔

رئیر ایڈمرل عمران احمد، رئیر ایڈمرل محمد شعیب اور رئیر ایڈمرل ذکا الرحمان کو ہلال امتیاز ملٹری تفویض کرنے کی منظوری دی گئی۔

پاکستان نیوی کے آفیسرز کو ستارۂ امتیاز ملٹری اور تمغہ امتیاز ملٹری دینے کی منظوری، جب کہ پاکستان نیوی کےآفیسرز، سی پی اوز اور سیلرز کے لیے تمغہ بسالت کی منظوری دی گئی ہے۔

نیوی کے ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز کو تمغہ خدمت ملٹری جب کہ پاکستان نیوی کے سیلرز کو تمغہ خدمت ملٹری تفویض کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  صدر مملکت عارف علوی آج 127 افراد کو سول ایوارڈ سے نوازیں گے

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر پاک بحریہ کی کراچی اور کوسٹل ایریاز کی یونٹس اور اسکولوں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا، تقریبات میں اسکول کے بچوں نے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلوز پیش کیے۔

خیال رہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں سول اور ملٹری اعزازات دینے کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت نے سول اور ملٹری شخصیات کو اعزازات سے نوازا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں