کراچی : پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ صدر مملکت کراچی کے لئے فکرمند اور مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہیں، کراچی کی ترقی اور مسائل کے حل کیلئے صدر اپنا کردار ادا کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق صدرمملکت عارف علوی سے پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں کراچی کے مسائل اور حالیہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
خرم شیرزمان نےصدرمملکت کوکراچی کی صورتحال سےآگاہ کیا اور بجلی کےمسائل ،پانی کی قلت سمیت گرین لائن پر بھی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ معاشی حب کراچی کو ان حالات سے نکالنا ہوگا، کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، صدر مملکت کراچی کے لئے فکرمند ہیں، اور کراچی کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہیں، گرین لائن آئندہ سال تک شروع ہو جائے گی۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کراچی کی ترقی اور مسائل کے حل کیلئے صدر اپنا کردار ادا کریں گے۔
گذشتہ روز صدرعارف علوی سےانجمن تاجران سندھ کےوفد کی ملاقات ہوئی تھی، گورنرہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں تاجروفد کی سربراہی محمد جاوید قریشی نے کی۔
وفدنےصدرکوکوروناکےبعدتاجربرادری کودرپیش مسائل سے آگاہ کیا اور حکومت کےمعاشی پیکج،ایس اوپیز کیساتھ کاروبار کھلارکھنے کے فیصلے کی تعریف کی۔
صدرمملکت عارف علوی نے پبلک مقامات پرایس اوپیزپرعمل درآمد پر زور دیتے ہوئے کہا حکومت عام آدمی،معاشرےکےکمزورطبقےکےمسائل سے پوری طرح آگاہ ہے، کورونامیں دیہاڑی دار طبقے کیلئے معیشت کو کھلا رکھنا حکومت کا جرات مندانہ فیصلہ تھا۔