اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پاکستان 5اگست کا بھارتی غیرقانونی اقدام قبول نہیں کرے گا، صدر کا بھارت کو واضح پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے بھارت کو واضح پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان 5اگست کابھارتی غیرقانونی اقدام قبول نہیں کرے گا عالمی برادری انسانی حقوق کی پامالی پربھارت کوجواب دہ ٹھہرائے۔

تفصیلات کے مطابق جموں وکشمیر پر بھارت کےغاصبانہ قبضے کے 74 سال مکمل ہونے پر پاکستان سمیت دنیا بھرمیں موجودکشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

صدر مملکت عارف علوی نے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت نے 74سال قبل کشمیر پر ناجائز تسلط قائم کیا ، بھارت نے 7 دہائیوں سے زائد کشمیرمیں ظلم کا بازار گرم کررکھاہے۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہندوتوا نظریےکی حامل حکومت اقلیتوں پر ظلم ڈھارہی ہے ، پاکستان 5اگست کابھارتی غیرقانونی اقدام قبول نہیں کرے گا، بھارتی دعوؤں کے برعکس جموں کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے۔

صدر مملکت نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری انسانی حقوق کی پامالی پربھارت کوجواب دہ ٹھہرائے ، کشمیری عوام کی خواشات کے مطابق مسئلےکاحل امن کا واحد راستہ ہے۔

دوسری جانب صدر آزاد کشمیرسلطان محمود نے یوم سیاہ کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ 27اکتوبر وہ سیاہ دن جب بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئی اور وادی میں آج تک بھارت کا غاصبانہ قبضہ موجود ہے۔

سلطان محمود کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام سےاظہار یکجہتی کیلئےبھر پور مظاہرے کریں گے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پردنیا کی توجہ مبذول کرائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں