ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

بھارت خطے کے امن کو خطرے میں ڈال کرسپر پاور بننے کی کوشش کررہا ہے، عارف علوی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ بھارت خطے کے امن کو خطرے میں ڈال کر سپر پاور بننے کی کوشش کر رہا ہے ، بابری مسجد کے فیصلے کو ہی دیکھ لیں مسلمانوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے، کوئی اقلیت محفوظ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدرعارف علوی نے پانچویں چائنہ ایگروکیمیکل پاک سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارا خطہ ماحولیاتی آلودگی سے دو چار ہے، ماحولیاتی آلودگی، گلوبل وارمنگ پر خطے کی سطح پر گفتگو نہیں ہورہی، وزیراعظم نیپال نے کانفرنس کی حامی بھری لیکن بھارت کے بائیکاٹ کا خدشہ ظاہر کیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بھارت خطے کے امن کو خطرےمیں ڈال رہا ہے اور سپر پاور بننے کی کوشش کررہا ہے، بھارت خود اپنے ملک میں جنگ جاری رکھے ہوئے ہے، بھارت میں مسلمان، سکھ، عیسائی سمیت کوئی اقلیت محفوظ نہیں، بابری مسجد کے فیصلے کو ہی دیکھ لیں مسلمانوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔

عارف علوی نے کہا کہ خطے میں چین امن کی خاطر متوازن کردار ادا کر رہا ہے، وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں چینی سفیر کا کردار ادا کیا، چین کی سی پیک میں سرمایہ کاری کا مقصد تجارت کو فروغ دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ذراعت ہماری معیشت کی بنیاد ہے، ذراعت ہماری معیشت کو بدل کر رکھ سکتی ہے، حکومت پر تاجروں اور صنعت کاروں کا اعتماد بڑھا ہے، گزشتہ ماہ سے معیشت میں بہتری آئی ہے، پاکستان سے دہشت گردی کے بادل چھٹ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں : موسمیاتی تبدیلیوں سے ثقافتی ورثہ محفوظ بنانے کے اقدام کررہے ہیں، صدرعارف علوی

یاد رہے چند روز قبل صدرعارف علوی کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر اقدامات کرنا ہوں گے، ماحولیاتی تبدیلی سے سیاحت سمیت مختلف شعبے متاثر ہورہے ہیں۔

انھوں نے کہا تھا کہ دنیا کی بڑی طاقتیں گلوبل وارمنگ کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ نہیں، ماحولیاتی تبدیلی سے کرہ ارض پرموجود حیات کو خطرات لاحق ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں سے آبی قلت جیسے مسائل جنم لے رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں