پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

یوم شہدائے کشمیر: صدر مملکت سمیت سیاسی رہنماؤں کا کشمیری بھائیوں اوربہنوں کوسلام پیش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آبا د: یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر صدر مملکت سمیت سیاسی رہنماؤں نے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو سلام پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھرمیں مقیم کشمیری بھی یوم شہداء منا رہے ہیں ، اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔

یوم شہدائےکشمیر کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 13جولائی 1931 کےشہداکی روح کوانکےجانشیں زندہ رکھےہوئےہیں، کشمیری عالمی برادری کےتسلیم شدہ حق خود ارادیت كامطالبہ کررہےہیں ان بہادروں کی آزادی کیلئےجدوجهدابھی بھی جاری ہے ، کشمیری عوام کی غیر قانونی بھارتی قبضےکے خلاف جنگ بے لوث ہے، پاکستان کشمیریوں کی آزادی تک سفارتی، سیاسی ۔ قانونی مددفراہم کرتارہے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم شہدائےکشمیرپرکلمہ حق کہنےوالےشہداکوسلام پیش کرتےہیں، 13جولائی 1931کوکشمیریوں کوکلمہ حق کہنےپرشہیدکیاگیا، یہ دن جموں وکشمیرکےعوام کی بےمثال بہادری کی یاددلاتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کشمیر کے جرات مندسفیرہیں

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم شہدائےکشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر کے جرات مندسفیرہیں، وزیراعظم عمران خان نےہرفورم پرکشمیرکامقدمہ لڑاہے، تنازع کشمیرکوعالمی سطح پر اجاگر کرنے کا کریڈٹ وزیراعظم کوجاتا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والےانتخابی مہم کےدوران بھی کشمیر کازکونقصان پہنچارہےہیں، مسئلہ کشمیر پر سیاست چمکانے والے قومی مفادات کو یکسر نظرانداز کیے ہوئے ہیں، اپوزیشن کیجانب سے کشمیر پر ذاتی مفادات کو ترجیح دینا سنگ دلی اور بےحسی ہے۔

پاکستان کشمیریوں کی حمایت سےایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا

وفاقی وزیرامورکشمیروگلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے ڈوگرا راج کےہاتھوں شہید کشمیریوں کوزبردست خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا کشمیریوں میں آزادی کا یہ عزم آج بھی جوش و جزبےسےزندہ ہے، کشمیری نوجوان حق خوداردیت کے لیے اپنی جانوں کانظرانہ پیش کررہےہیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیری عوام کی جدو جہدکونہیں دباسکتا ، عمران خان کشمیریوں کے سفیر کے طور ان کے حقوق کی آوازبلندکررہےہیں، پاکستان کشمیریوں کی حمایت سےایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

شہبازشریف کا شہدائے کشمیر کو زبردست خراج عقیدت

قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے شہدائےکشمیرکوزبردست خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا 13جولائی 1931 کو کشمیریوں کوگولیاں برساکرشہیدکیاگیا اور درجنوں کشمیریوں کو زخمی کیاگیا، سری نگرسینٹرل جیل کے صحن میں یہ قتل عام ہوا، ان کشمیریوں کاجرم آزادی اوراسلام سےمحبت تھی۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عبدالقدیر کی قرآن کے احترام ، آزادی کے لئے تقریرجرم قرار پائی ، اہل کشمیرکی قربانیاں آج بھی اسی جذبے سے جاری ہیں ، اہل کشمیر نسل درنسل اپنے حقوق کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں، ہم شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتےہیں۔

وزیراعظم کشمیریوں کے سفیر بن کر بھارتی ظلم کا پردہ چاک کر رہے ہیں

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کےپایہ استقلال میں لغزش نہ آئی ، وزیراعظم کشمیریوں کے سفیر بن کر بھارتی ظلم کا پردہ چاک کر رہے ہیں، کشمیریوں پر ظلم و ستم کی طویل شب کا جلد خاتمہ ہوگا اور کشمیری جلدآزاد فضا میں سکھ کا سانس لے سکیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں