اسلام آباد : صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے مطالبہ کیا ہے کہ پنڈواپیپرز میں آنے والے 700پاکستانی شخصیات کی غیرقانونیت اور پیسے کے ذرائع کی تحقیقات ہونی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاناما ،پیراڈائز،اب پنڈواپیپرز نے ہزاروں آف شورکمپنیوں کی تصدیق کی، یہ آف شورکمپنیاں لوٹی دولت کی منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہوئیں، 700پاکستانی شخصیات کی غیرقانونیت، پیسے کے ذرائع کی تحقیقات ہونی چاہیے ، لوٹی ہوئی رقم واپس لائی جائے لیکن ان ٹیکس پناہ گاہوں کا کیا کریں
پاناما ، پیراڈائز اور اب پینڈور پیپرز نے لوٹی ہوئی دولت کی منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہونے والی ہزاروں آف شور کمپنیوں کی تصدیق کی ہے۔ پاکستان سے منسلک 700 کی غیر قانونیت اور پیسے کے ذرائع کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ لوٹی ہوئی رقم واپس لائی جائے۔ لیکن ان ٹیکس پناہ گاہوں کا کیا کریں؟
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) October 7, 2021
عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی دولت باہر جانے سے روکنے کیلئے نظام بہتر کر رہا ہے، فیٹف نے اس سلسلے میں پاکستان کی مدد کی ہے، ہماری دولت وصول کرنیوالےممالک نےغریبوں کے استحصال سےخودکوامیر کیا، سکندر اورقزاق کےمکالمے میں،علامہ اقبال کے نزدیک، لٹیرے ایک جیسے ہیں۔
ایک صدی سے زائد عرصے سے مغرب کے زیر سایہ ٹیکس پناہ گاہوں میں لوٹی ہوئی دولت چھپانے کی ایک طویل تاریخ ہے ۔ یہ دولت ستائے ہوئے یہودیوں اور میرے ملک سمیت دیگر ممالک سے ہتھیائی گئی۔ کھربوں ڈالر کی اس پیچیدہ اسکیم کا انداز اور طریقہ کار بالکل ایسٹ انڈیا کمپنی کی لوٹ مار جیسا ہے۔
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) October 7, 2021