اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا ہے کہ بھارت نے عالمی قوانین کے منافی اپنی فوجیں سری نگر بھیجیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے کشمیریوں کے یوم سیام کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو طاقت کے ذریعے نہیں دبا سکتا، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے عالمی قوانین ے منافی اپنی فوجیں سری نگر میں اتاریں اور آج تک کشمیریوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سلامتی کونسل کشمیریوں کے حق استصواب کا فیصلہ دے چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مشن کی رپورٹ میں کشمیریوں پرمظالم دستاویزی شکل میں موجود ہیں، بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو طاقت کے بل پرنہیں دبا سکتا۔
صدر پاکستان نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سفارشات کے مطابق کشمیریوں کے حق رائے دہی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
کشمیر میں بھارتی قبضے کے 71سال مکمل
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصبانہ قبضے کے 71سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں کشمیری عوام آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔