کراچی: اے آروائی نیٹ ورک کے صدر سلمان اقبال دنیا کے سب سے بااثر 500 مسلمان افراد کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔
اے آروائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال کو ملنے والے یہ اعزاز ادارے اور اے آر وائی نیٹ ورک کے ملازمین کے لئے فخر کی بات ہے۔
The Muslim 500 کی سالانہ اشاعت پہلی مرتبہ سال 2009 میں شائع کی گئی تھی۔جس میں دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری کی گئی تھی۔ اس اشاعت کو اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹیجک اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے مرتب کیا جاتا ہے۔
اے آروائی کے صدر سلمان اقبال کی شاندار کامیابیوں کے اعتراف میں ان کا نام دنیا کی ممتاز مسلم شخصیات میں شامل کردیا گیا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق جناب سلمان اقبال پاکستان میں سب سے بڑے میڈیا نیٹ ورک اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے مالک ہے، اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک پاکستان سمیت مشرق وسطی، یورپ، شمالی امریکہ اور دنیا کے بہت سے دیگر علاقوں میں موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ سلمان اقبال کو پاکستان میں آزاد میڈیا کی آواز اور مسلم دنیا میں سب سے زیادہ طاقتور اور بااثر ترین میڈیا شخصیات میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے۔