بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پی سی بی کو سندھ میں کرکٹ کا بنیادی ڈھانچہ بہتر بنانے کیلئے کہوں گا، صدر مملکت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدر آصف علی زرادری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور پی سی بی کو سندھ میں کرکٹ کا بنیادی ڈھانچہ بہتر بنانے کیلئے معاونت کا کہوں گا۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نے سندھ کا کرکٹ ٹیلنٹ پروان چڑھانےکی ضرورت پر زور دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے اور تربیتی سہولیات بہتربنانے کی ضرورت ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ سندھ کے نوجوانوں کو جدید کوچنگ اور رہنمائی کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے، جدید کرکٹ اسٹیڈیمز کی تیاری کیلئے مشترکہ منصوبوں کے امکانات پر غورکیا جائے۔

صدر پاکستان کی جانب سے صوبہ سندھ میں کرکٹ کے فروغ کیلئے ایک جامع طویل المدتی روڈ میپ وضع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ کھیلوں اور کرکٹ لیگز کے انعقاد سے کھیلوں کی سیاحت اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں