اسلام آبادد: صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ مودی مقبوضہ کشمیر میں گجرات طرز پر قتل عام کی منصوبہ بندی کرسکتا ہے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا کہ جموں میں ہندو انتہا پسند مسلمانوں کودھمکیاں دے رہے ہیں.
[bs-quote quote=”ھارت مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے.” style=”style-8″ align=”left” author_name=”صدر آزاد کشمیر”][/bs-quote]
انھوں نے کہا کہ ہندوانتہا پسند مسلمانوں کو نقل مکانی پر مجبور کر رہے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے.
صدرآزادکشمیر نے کہا کہ بھارتی جارحیت پر پاکستان نے مؤثر جواب دیا ہے، امید ہے کہ بھارت دوبارہ ایسی غلطی کا ارتکاب نہیں کرے گا.
یاد رہے کہ بھارت پر جنگی جنون سوار ہے. پلوامہ حملے کے بعد بھارتی فوج نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور نفرت انگیز پروپیگنڈا کیا، بعد ازاں پاکستان نے دو بھارتی جنگی جہاز گرا کر ایک بھارتی پائلٹ گرفتار کر لیا.
مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کا امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان
خیال رہے وزیر اعظم عمران خان نے امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان کردیا ہے.
وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اس سےزیادہ کشیدگی کوآگے نہ بڑھائے اور کشیدگی کم کرنے اور امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے۔