مظفر آباد: صدر آزاد کشمیر مسعود خان کی جانب سے چھمب دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے.
تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد وطن کی حفاظت کے لئے جوانوں کی قربانی قابل تحسین ہے.
[bs-quote quote=” بھارت خطے میں امن کا بڑا دشمن ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”صدر آزاد کشمیر”][/bs-quote]
انھوں نے کہا کہ ایل او سی پر ہونے والے دھماکے میں ممکنہ طور پر دشمن ملک ملوث ہوسکتا ہے، بھارت 2003 کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے.
مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت دونوں اطراف کشمیریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، برنالہ واقعہ نے ثابت کیا کہ بھارت خطے میں امن کا بڑا دشمن ہے.
خیال رہے کہ لائن آف کنٹرول پر چھمب سیکٹر کے قریب دھماکا ہوا، جس میں پاک فوج کے پانچ جوان جامِ شہادت نوش کر گئے۔
مزید پڑھیں: ایل او سی پر چھمب سیکٹر کے قریب دھماکا، 5 جوان شہید
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایل او سی پر چھمب سیکٹر کے قریب دھماکے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید جب کہ ایک زخمی ہوا ہے۔
شہدا میں صوبیدار محمد صادق، سپاہی محمد طیب، سپاہی زوہیب، سپاہی غلام قاسم اور شیر زمان شامل ہیں۔