اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

صدر ممنون حسین سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صدر ممنون حسین سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملاقات کی اورانہیں صوبے میں فلاح عامہ کے منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔

تفصیلات کےمطابق صدر مملکت ممنون حسین سے وزیراعلٰی شہباز شریف نے لاہور میں ملاقات کی،اس موقع پر صدر ممنون حسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں۔

صدرِپاکستان نے کہا کہ شہبازشریف نے لاہور سمیت پنجاب کی ترقی کےلیے جو اقدامات کئے ہیں،وہ دوسرے صوبوں کیلئے قابل تقلید ہیں۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ساڑھے تین برس کے دوران عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

شہبازشریف کا کہناتھا کہ عوام کو معیاری سہولتوں کی فراہمی کےلیےاربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہر شعبہ میں میرٹ کو فروغ دیا ہے جبکہ شفافیت اور تیز رفتاری سے منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا گیا ہے۔

اس سے پہلے جب صدر مملکت ممنون حسین لاہور پہنچے تو وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

واضح رہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب کےہمراہ صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس، کمشنر لاہور ڈویژن،سی سی پی او لاہور اوراعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں