ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

اردن کی مسلح افواج کےجوائنٹ چیفس آف اسٹاف کیلئے ‘ہلال امتیاز ملٹری’ کا اعزاز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اردن کی مسلح افواج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو پاکستان اور اردن کے مابین دفاعی تعلقات مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کے اعتراف میں ہلال امتیاز ملٹری کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں‌ اردن کی مسلح افواج کے جوانٹ چیفس آف اسٹاف میجرجنرل یوسف الحنیطی کو اعزازدینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اردن کی مسلح افواج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجرجنرل یوسف الحنیطی کو ہلال امتیاز ملٹری کے اعزاز سے نوازا، یہ اعزاز انھیں پاکستان اور اردن کے مابین دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا۔

- Advertisement -

گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے ملاقات کی تھی ، جس میں باہمی و پیشہ ورانہ دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، اردن کی افواج کے ساتھ دفاعی، سیکیورٹی تعاون کے فروغ کے لیے تیار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے علاقائی امن کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

اس سے قبل چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے بھی اردن کے ہم منصب نے ملاقات کی تھی ، جس میں باہمی و پیشہ ورانہ دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں جانب سے عالمی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، میجر جنرل یوسف احمد نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں