تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو ‘ہلال پاکستان ایوارڈ’ سے نواز دیا گیا

اسلام آباد : مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو ہلال پاکستان ایوارڈ سے نوازدیا گیا، بل گیٹس کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہلال پاکستان ایوارڈ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو ‘ہلال پاکستان’ کا ایوارڈ دینے کی خصوصی تقریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی، تقریب میں وفاقی وزرا فواد چوہدری، شبلی فراز اور ڈاکٹر فیصل سلطان شریک ہوئے۔

خصوصی تقریب میں صدر مملکت عارف علوی نے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو ہلال پاکستان ایوارڈ سے نوازا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہلال امتیاز ایوارڈکرنے پر مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو مبارکباد دی اور کہا بل گیٹس دنیا بھر میں غربت، بیماری ،عدم مساوات کیخلاف لڑے، آپ گرانقدراور غیر معمولی خدمات کیلئےاعزاز کےمستحق ہیں۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بل گیٹس کے اعزاز میں ظہرانہ ظہرانہ بھی دیا گیا، بل گیٹس وزیر اعظم کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔

یاد رہے بل گیٹس نے اپنے دورہ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، جس میں عمران خان نے پولیو کے خاتمے کیلیے تعاون پر بل گیٹس کا شکریہ ادا کیا۔

بل گیٹس نے چیئرمین این سی او سی اسد عمر اور ڈاکٹر فیصل سلطان سے بھی ملاقات کی اور اجلاس میں بھی شریک ہوئے، بل گیٹس نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلیے این سی او سی کی تعریف کی اور اس کی کامیابی کو سراہا۔

Comments

- Advertisement -