اسلام آباد : صدرمملکت عارف علوی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر شاہ کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، وزیراعظم شہبازشریف بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
چیئرمین سینیٹ،اسپیکرقومی اسمبلی،وفاقی وزرا ، وزیراعظم آزادکشمیر سمیت دیگر حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔
تقریب میں صدرمملکت عارف علوی کی جانب سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کو اعزازات دیے گئے۔۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر شاہ کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔