تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ آج اسرائیل پہنچ رہے ہیں

واشنگٹن : امریکی صدرڈونلڈٹرمپ سعودی عرب کے دورے کے بعد آج اسرائیل پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ اسرائیلی اورفلسطینی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اپنے غیر ملکی دوروں کے دوسرے مرحلے میں آج اسرائیل جائیں گے،اسرائیل کے شہر مقبوضہ بیت المقدس میں ٹرمپ کے دو روزہ دورے کے لیے انتہائی خاص انتظامات کیے گئے ہیں، ٹرمپ کنگ ڈیوڈ ہوٹل میں قیام کریں گے، جسے ایک قلعےمیں بدل دیا گیا ہے۔

اسرائیل کے پہلے سرکاری دورے میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقاتوں میں خطے میں امن کی بحالی کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان امن معاہدے پرتبادلہ خیال کریں گے۔

دورے کے دوران امریکی صدر ہولوکاسٹ کی یادگار ود ویشم میں پھول چڑھائیں گے جبکہ مغربی دیوار کا دورہ بھی کریں گے جو یہودی مذہب کے پیروکاروں کے لیے مقدس ترین مقام ہے، وہ پہلے امریکی صدر ہوں گے جو اس مقام کا دورہ کریں گے۔

امریکی صدراسرائیل کے بعد ویٹکن جائیں گے جبکہ اس دوران اٹلی میں ہونے والے جی 7 سمٹ سے خطاب بھی کریں گے۔


مزید پڑھیں : سعودی عرب اور امریکا میں 110 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں‌ پر دستخط


یاد رہے اس سے قبل امریکی صدر ٖغیر ملکی دورے میں سعودی عرب پہنچے تھے ، جہاں انھوں نے سعودی فرمانروا سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ایک سو دس ارب ڈالرز کے دفاعی معاہدوں پر اتفاق سمیت جوائنٹ اسٹریٹیجک وژن معاہدے پر بھی دستخط ہوئے۔

شاہ سلمان کی جانب سے ٹرمپ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ریاض میں امریکا عرب ممالک سرابراہی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مسلمان دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گردی کا سب سے زیادہ نشانہ مسلمان بنے ہیں اور دہشت گردی میں 95 فیصد نقصان مسلمانوں کا ہوا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے آگے آئیں اورامریکہ کی مدد کا انتظار نہ کریں کیوں کہ اس جنگ میں ہم سب نے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے اور آج یہ فیصلہ کرلینا ہے کہ ہمیں تاریک مستقبل چاہیئے یا تابندہ مستقبل اپنے بچوں کو دینا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -