تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ڈونلڈ ٹرمپ آج پہلااسٹیٹ آف دی یونین خطاب کریں گے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنی صدارت کا پہلا سال مکمل کرلیا ہے، وہ آج پہلا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ آج اپنا پہلا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ خطاب میں قومی، بین الاقوامی معاملات پربات چیت کریں گے۔

امریکی آئین کی رو سے امریکی صدر کے لیے لازم ہے کہ وہ ہر سال امریکہ کی مجموعی صورت حال اور اپنی پالیسیوں کے حوالے سے کانگریس سے خطاب کریں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ایک کھرب ڈالرتعمیراتی کاموں پرخرچ کرنے کے ساتھ نئےپل، ہائی ویزاورایئرپورٹس کوبہترکرنے پرزوردیں گے۔

امریکی صدر خطاب میں امیگریشن اصلاحات پربات کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ٹیم اورروس کی ملی بھگت کےالزامات کا جواب دیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف کامیابیوں کا سہرا اپنے سرسجائیں گے اور دفاعی بجٹ، قومی سلامتی، سرحدوں کومحفوظ بنانے پربھی بات کریں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ یروشلم کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے سمیت شمالی کوریا،ایران اوردیگرممالک کے بارےمیں بات کریں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -