پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

صدر عارف علوی دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کیلیے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : صدر عارف علوی دبئی ایکسپو2020 شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، وہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی پیویلین کے دورے کے ساتھ ساتھ یو اے ای کی اعلیٰ قیادت سےملاقات بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی متحدہ عرب امارات کے 2روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے ، وزیرانصاف یواےای اور پاکستانی سفارت خانےکےحکام نے ان کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران صدر پاکستان دبئی ایکسپو میں پاکستانی پیویلین کا دورہ کریں گے جبکہ متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سےملاقات بھی کریں گے۔

صدرعارف علوی دبئی میں روشن اپناگھر پروگرام کی تقریب رونمائی میں شرکت کریں گے اور دبئی میں کاروباری شخصیات،کمپنیوں کےسی ای اوزسےملاقات کریں گے۔

صدر پاکستان کے دورے کامقصددونوں ممالک کےمابین تجارتی ومعاشی تعلقات کو مستحکم کرناہے۔

خیال رہے دبئی ایکسپو2020میں 192 ممالک،تنظیمیں، کاروباری ادارے شریک ہیں، دبئی ایکسپو یکم اکتوبر سے شروع ہوئی، جو 31مارچ تک جاری رہے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں