اسلام آباد : منتخب صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی نشست سے استعفیٰ دے دیا، عارف علوی کراچی کے حلقے این اے 247 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق نو منتخب صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی نشست سے استعفیٰ دے دیا، ڈاکٹرعارف علوی نے استعفیٰ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو بھجوا دیا ہے۔
ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں نو منتخب صدر عارف علوی کراچی کے حلقے این اے 247 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
گذشتہ روز صدارتی انتخاب میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار عارف علوی تیرہویں صدر پاکستان منتخب ہوئے تھے، عارف علوی نے 212 ووٹ حاصل کئے، مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار فضل الرحمان کو131ووٹ ملے جبکہ پیپلزپارٹی کے اعتزازاحسن 81 ووٹ حاصل کر سکے۔
نو منتخب صدر عارف علوی 9 ستمبر کو صدر کا حلف اٹھائیں گے ، چیف جسٹس ثاقب نثار عارف علوی سے حلف لیں گے۔
مزید پڑھیں : عارف علوی تیرہویں صدر پاکستان منتخب ہوگئے
صدر مملکت منتخب ہونے کے بعد عارف علوی کا کہنا تھا صرف تحریک انصاف کا نہیں، پوری قوم کا صدر ہوں، اللہ میری مدد کرے، عمران خان اور اتحادی جماعتوں کا شکریہ، میری کامیابی کارکنوں کی محنت اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔
عارف علوی کا کہنا تھا کہ غریب کے پاس چھت، روٹی، کپڑا دیکھنا چاہتا ہوں، روزگار اور صحت کی سہولت سب کو دینے کا وعدہ کرتا ہوں، اپوزیشن کوحلف برادری تقریب میں دعوت دیں گے، پروٹوکول کم کریں گے لیکن سکیورٹی اقدامات ضروری ہیں، حضرت عمرجیسا پروٹول ممکن نہیں۔