اشتہار

صدارتی الیکشن 9 مارچ کو ہوگا، کاغذات نامزدگی آج جمع کرائے جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدارتی الیکشن 9 مارچ کو ہوگا، کاغذات نامزدگی آج جمع کرائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کے لیے شیڈول جاری کر دیا، پولنگ نو مارچ کو ہوگی، کاغذات نامزدگی آج دن 12 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مارچ کو ریٹرننگ آفیسر صبح 10 بجے کریں گے، کاغذات نامزدگی 5 مارچ دوپہر 12 بجے تک واپس لیے جا سکیں گے، صدارت کے امیدواروں کی فہرست 5 مارچ کو ہی آویزاں کی جائے گی اور دست بردار ہونے کی تاریخ 6 مارچ ہوگی۔

- Advertisement -

صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ صبح دس سے شام پانچ بجے تک پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے آصف زرداری کے لیے فارم وصول کر لیا، فاروق ایچ نائیک آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی پریزائیڈنگ افسران کے پاس آج جمع کرائیں گے، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں صدارتی الیکشن کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پریذائیڈنگ افسر مقرر کیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں