جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

وزیرِ اعظم سے یورپی پارلیمنٹ کے صدر کا رابطہ، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر گفتگو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان سے یورپی پارلیمنٹ کے صدر اینٹونیو تاجانی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان بین المذاہب ہم آہنگی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یورپی پارلیمان کے صدر کے ساتھ فون پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک دوسرے کے مذاہب اور جذبات کے احترام کی ضرورت پر زور دیا۔

[bs-quote quote=”یورپی ممالک میں توہینِ رسالت پر مبنی خاکوں کی اشاعت نا قابلِ قبول ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”عمران خان” author_job=”وزیر اعظم پاکستان”][/bs-quote]

- Advertisement -

دونوں رہنماؤں کے درمیان بین الاقوامی ثقافتی، مذہبی ہم آہنگی کے سلسلے میں تعاون پر بھی بات چیت ہوئی، اینٹونیو تاجانی نے یورپی یونین کے پار لیمنٹ کی جانب سے پاکستانی حکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم نے یورپی ممالک میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یورپی ممالک میں توہینِ رسالت پر مبنی خاکوں کی اشاعت نا قابلِ قبول ہے، یورپی ممالک میں مسلم ممالک کے جذبات سے متعلق شعور کی ضرورت ہے۔

وزیرِ اعظم  عمران خان نے یورپی پارلیمنٹ کے صدر سے کہا کہ یورپی ممالک کو حضرت محمد ﷺ سے متعلق جذبات کو سمجھنا ہوگا، یورپی ممالک میں مذہبی ہم آہنگی کو بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے۔


یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں ہالینڈ کا سفارت خانہ غیر معینہ مدت کے لیے بند


وزیرِ اعظم نے توہینِ رسالت کے معاملے پر یورپی عدالت برائے انسانی حقوق کے فیصلے کا بھی خیرِ مقدم کیا، کہا امید ہے یورپی ممالک کورٹ کے فیصلے پرعمل در آمد کریں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتی ہے، آسیہ بی بی کو وہ تمام حقوق ملیں گے جس کی آئین اجازت دیتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں