جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

ایران دنیا کے ساتھ تعمیری رابطےکاحامی ہے،صدر حسن روحانی

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ کے پاس اپنی سابقہ غلطیوں کی تلافی کا موقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ امریکی عوام نے ڈونلڈٹرمپ کی نقصان دہ پالیسیوں کی مخالفت کی، نئی انتظامیہ کو صدرٹرمپ کی غلطیوں کی تلافی کیلئےموقع کو استعمال کرناچاہئے۔

حسن روحانی نے کہا کہ ایران دنیا کے ساتھ تعمیری رابطےکاحامی ہے، بائیڈن کا ایرانی ایٹمی معاہدےکوچھ طاقتوں کیساتھ دوبارہ شامل کرنےکا وعدہ تھا، یہ وعدہ اس وقت کیا گیا جب دوہزار پندرہ میں جوبائیڈن نائب امریکی صدر تھے، ٹرمپ نےدوہزار اٹھارہ میں معاہدہ ختم کیا جس پردونوں ملکوں میں کشیدگی بڑھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’سنہ 2020 ٹرمپ کے لیے بہت برا ثابت ہوا

واضح رہے کہ امریکا نے ڈیموکریٹ جو بائیڈن کو اپنا 46 واں صدر منتخب کر لیا ہے، جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ پر بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی، جوبائیڈن کے الیکٹورل ووٹس کی تعداد 290 جب کہ ٹرمپ کے ووٹس کی تعداد 214 ہے۔

امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے اپنے پہلے پیغام میں کہا کہ امریکا مجھے فخر ہے آپ نے ہمارے عظیم ملک کی رہنمائی کے لیے منتخب کیا ہے، آگے مشکلات ہیں، آپ سے وعدہ ہے تمام امریکیوں کا صدر بن کر رہوں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں