تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کے لیے نشانِ امتیاز ملٹری کا اعزاز

اسلام آباد : صدرعارف علوی نے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو نشان امتیاز سے نوازا دیا، ایڈمرل امجد خان نیازی پاک بحریہ کے 22 ویں سربراہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو نشان امتیاز ملٹری دینے کی تقریب منعقد ہوئی ، جس میں صدرعارف علوی نے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو نشان امتیاز عطا کیا۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر کو ایڈمرل امجد خان نیازی نے بطور نیول چیف پاک بحریہ کی کمان سنبھالی تھی، ایڈمرل امجد خان نیازی پاک بحریہ کے 22 ویں سربراہ ہیں۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان ، صدر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیول چیف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

خیال رہے ایڈمرل امجدخان نیازی اہم عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں، وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے سنہ 1985 میں آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا اور کمیشننگ کےموقع پر پی این اے سے اعزازی شمشیر حاصل کی۔

امجد خان نیازی متعدد کمانڈ اور اسٹاف عہدے پر کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں بھی فرائض انجام دے چکے ہیں جبکہ وہ کمانڈر پاکستان فلیٹ اور کمانڈر کراچی بھی رہ چکے ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق محمد امجد خان نیازی چیف آف دی نیول اسٹاف کے پرنسپل سیکریٹری اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف ٹریننگ اینڈ ایوالیوایشن کے عہدے پر بھی رہے جبکہ ڈی جی نیول انٹیلی جنس کے عہدے پر خدمات انجام دیں۔

محمد امجد خان نیازی اس وقت چیف آف اسٹاف آپریشنز کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، انہیں ہلال امتیاز ملٹری اور ستارہ بسالت سے بھی نوازا جا چکا ہے جبکہ انہیں فرانس کی جانب سے شیویلئے (نائٹ) میڈل سے بھی نوازا گیا۔

Comments

- Advertisement -