اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے رحمت للعالمین اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کردیا ،وزیر اعظم رحمت للعالمین ﷺاتھارٹی کےپیٹرن ان چیف ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ رحمت للعالمین ﷺاتھارٹی کےسلسلےمیں وزیراعظم نےاجلاس طلب کر لیا، رحمت للعالمین ﷺاتھارٹی پر اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کردیا ہے ، وزیر اعظم رحمت للعالمین ﷺاتھارٹی کےپیٹرن ان چیف ہوں گے ، اتھارٹی چیئرمین اور6 ارکان پر مشتمل ہوگی۔
رحمت للعالمین ﷺ اتھارٹی کے سلسلے میں وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا – اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا-
صدر مملکت نے رحمت للعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کردیا-وزیر اعظم رحمت للعالمین ﷺ اتھارٹی کے پیٹرن ان چیف ہوں گے اتھارٹی چیئرمین اور 6 ارکان پر مشتمل ہوگی— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) October 14, 2021
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اس کے ذریعے سیرت نبی ﷺ بچوں اوربڑوں کو پڑھانے کا طریقہ کار طے کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کا اتھارٹی کی نگرانی خود کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے اتھارٹی کے چیئرمین کی تلاش شروع کردی ہے، دنیا کے بہترین مذہبی اسکالرز کو چیئرمین بنایا جائے گا، جو اسلام سے متعلق دنیا کو آگاہ کرے گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کے ذریعے اسکولوں کے نصاب کی نگرانی کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے 12 ربیع الاول دھوم دھام سے منانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ یہ ہمارے لیے بہت خوشی کا دن ہے۔