کاکول: صدر پاکستان ممنون حسین نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا، پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے صدر کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت نے اتفاق رائے سے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری دی۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس کی پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیاگیا، پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آپریشن ضرب عضب آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ امن اور استحکام کے بغیر اہداف کا حصول ممکن نہیں، سیاسی قیادت نے اتفاق رائے سے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری دی۔
صدرمملکت نےکہاکہ متنازع مسائل کےباعث خطے کا امن داؤ پر لگا ہوا ہے، دیرپا امن کیلئےکشمیرسمیت تمام متنازع مسائل کاحل ضروری ہے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی تقریب میں موجود تھے، اس موقع پر سیکورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے تھے، جبکہ ہیلی کاپٹر کےذریعےفضائی نگرانی بھی کی جارہی تھی۔