تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پاکستان امن و استحکام کے لیے افغانستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، ممنون حسین

چینگ ڈاؤ: چین کے شہر چینگ ڈاؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان امن و استحکام کے لیے افغانستان کے ساتھ ہمیشہ کی طرح تعاون جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے ایس سی او کے تحت افغان رابطہ گروپ کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ پاکستان اور افغانستان دو طرفہ بنیادوں پر جامع لائحہ عمل کے تحت کام کررہے ہیں۔

ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے، پاکستان میں جمہوری اقدار اور جمہوری ادارے مستحکم ہوئے ہیں۔

[bs-quote quote=”پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے، پاکستان میں جمہوری اقدار اور جمہوری ادارے مستحکم ہوئے ہیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”ممنون حسین” author_job=”صدر مملکت”][/bs-quote]

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جنگ بندی علاقائی امن کے لیے خوش آئند ہے، افغانستان میں امن و استحکام ہمارا مشترکہ ہدف ہے، پاکستان اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔

ممنون حسین نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں صنعتی زون قائم کئے جارہے ہیں جن میں سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جائیں گی، انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم پر زور دیا کہ وہ غربت کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششیں کریں۔

صدر ممنون حسین سے روسی صدر نے خصوصی ملاقات کی، پاکستانی اور روسی صدور نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا، دو طرفہ تعلقات کی بہتری کی ضرورت کو بھی تسلیم کیا گیا۔

قبل ازیں چین کے صدر شی جن پنگ نے سربراہ اجلاس کی صدارت کی، جس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت اور مملکت نے شرکت کی، صدر ممنون حسین نے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی، جبکہ قازقستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے صدر اور بھارت کے وزیر اعظم نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -