اسلام آباد: صدرمملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ معاشرے کے محروم طبقے کی فلاح کے لئےکام کرنے کی ضرورت ہے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ کمزور طبقے کی مدد کرنا اہم ذمہ داری ہے.
صدرمملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ اللہ کے راستے پر خرچ کرنے والوں کو خوش دیکھا ہے، ریاست مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست وزیراعظم کا وژن ہے.
ان کے مطابق دین اسلام ہمیں عاجزی اور انکساری کا درس دیتا ہے، ملکی ترقی کے لئے جدید علوم میں مہارت ناگزیر ہے.
معاشرے کے محروم طبقے کی فلاح کے لئےکام کرنے کی ضرورت ہے، عظیم قائد ہمیشہ صادق اور امین ہوتے ہیں. محروم طبقے کے لئے کام کیا جانا ضرور ہے، وزیر اعطم کا وژن واضح ہے.
خیال رہے کہ 30 ستمبر 2019 کو اپنے بیان میں صدر پاکستان نے کہا تھا کہ جنگ کی نوبت آئی تو آخری دم تک لڑنے کے لیے تیار ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر اہمیت کا حامل ہوچکا ہے، روس سے بھی اس وقت پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں، وزیراعظم نے مسلم امہ کے لیے جو کیا وہ قابل ستائش ہے۔