جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

یورپین کمیشن کے صدر نے بریگزٹ ڈیل کی منسوخی کا عندیہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز: یورپین کمیشن کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے بریگزٹ ڈیل کی منسوخی کا عندیہ دے دیا، بریگزٹ سے متعلق اہم اجلاس 25 نومبر کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ اور یورپ کے درمیان بریگزٹ ڈیل سے متعلق تناؤ پایا جاتا ہے، جبکہ یورپین کمیشن کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے بریگزٹ ڈیل کی منسوخی کا عندیہ دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ یورپی یونین برطانیہ بریگزٹ معاہدے سے متعلق اجلاس 25 نومبر کو ہوگا، جس میں اہم اعلان متوقع ہے۔

- Advertisement -

صدر یورپین کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر برطانیہ کے لیے ڈیل قابل قبول نہ ہوئی تو تمام عمل روک دیا جائے گا، یورپ چاہتا ہے کہ برطانیہ مذاکرات کے نتیجے میں بریگزٹ سے پیچھے ہٹے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی گھاٹے کا سودا ہے۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ نے وزیراعظم تھریسامے پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا

دوسری جانب برطانوی حکمران جماعت کے رکن پارلیمنٹ جیکب ریس مگزکی نے تھریسامے کے خلاف عدم اعتماد کا خط دے دیا ہے، 48 ممبران کے خط جمع کرانے پر تھریسامے کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک منظور ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہا تھا کہ بریگزٹ ڈیل پر قومی مفاد سامنے رکھ کر فیصلہ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے بریگزٹ سیکریٹری سمیت کابینہ کے چار وزراء نے استعفیٰ دے دیا تھا، کابینہ نے دو روز قبل ڈیل کی منظوری دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں