تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

صدر یورپی کمیشن کا کرونا ویکسین کی تقسیم سے متعلق اہم فیصلہ

برسلز : یورپی کمیشن نے کرونا ویکسین کی مشروط ماریکیٹنگ کی اجازت دیدتے ہوئے کہا کہ ویکسین برابری کی سطح پر تمام مملک کےلیے دستیاب ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن کی جانب سے بائیو ٹیک اور فائزر کی تیار ویکسین کی مارکیٹنگ کی اجازت دی گئی ہے، یورپی میڈیسن ایجنسی کی سفارشات کے بعد لگنے والی یہ پہلی ویکسین ہوگی۔

صدر یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ ویکسین برابری کی سطح پر تمام ممالک کےلیے دستیاب ہوگی، ویکسین کی تیاری اور تقسیم یورپی اتحاد کی علامت ہے۔

صدر یورپی کمیشن نے کہا کہ یورپی یونین میں 27 دسمبر سے ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوگا جبکہ ویکسین کی ترسیل جنوری 2021 سے مستقل ہفتہ وار بنیادوں پر جاری رہے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلجیئم میں پہلی بار کرونا ویکسین 96 سالہ جوزہرمنس کو لگائی جائے گی، فائزر کی فیکٹری سے ویکسین یورپین ممالک کےلیے پولیس کے ہمراہ روانہ کردی گئی۔

Comments

- Advertisement -