ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ہاکی فیڈریشن کے صدر نے عہدہ چھوڑنے سے انکار کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے بطور صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کا عہدہ چھوڑنے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ نگران حکومت نے ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک بنیادوں پر صدر لگا کر دائرہ اختیار سے تجاوز کیا۔

خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ نگران حکومت کی طرف سے  ایڈہاک صدر کا تقرر غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی سے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی اگر نوٹیفکیشن واپس نہ لیا گیا تو ایف آئی ایچ، آئی او سی کو خطوط لکھے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات میں الیکشن کمیشن کا حوالہ دینا اور این او سی سمجھ سے بالاتر ہے، حکومت اسپورٹس فیڈریشن کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

صدر پی ایچ ایف کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت کی مداخلت فیڈریشن پر پابندی کا باعث بن سکتی ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفاتر پر غیر قانونی قبضہ کرنے کی کوشش افسوسناک ہے۔

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں