جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا پاکستان پہنچنے پر شاندار استقبال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، ان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ ہیں، ان کا یہ دورہ دو روزہ ہوگا۔

وزیر اعظم کی دعوت پر پاکستان پہنچنے والے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا استقبال اسلام آباد ایئر پورٹ پر صدر مملکت آصف علی زرداری وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام  نے کیا۔

اس کے علاوہ خاتون اول آصفہ زرداری، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی ترکیہ کے صدر کے استقبال کے لیے موجود تھے، بچوں نے ترکیہ کے صدر طیب اردوان اور ان کی اہلیہ کو گلدستہ پیش کیا۔

معزز مہمان کا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے پر پاک فضائیہ کے جے ایف17طیاروں  نے استقبال کیا، جے ایف17طیارے ترکیہ کے صدر کے طیارے کو اپنے حصار میں اسلام آباد لائے۔

ترکیہ کے صدر

ملٹری بینڈ نے بھی روایتی انداز میں ترک صدر کا استقبال کیا، روایتی لباس میں ملبوس اسکول کے بچوں نے ترک صدر کو خوش آمدید کہا، صدر رجب طیب اردوان کی آمد پر ان کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

ذرائع کے مطابق صدر رجب طیب اردوان اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔

اس کے علاوہ، وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ وہ پاک ترک بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کریں گے جس میں دونوں اطراف کے سرکردہ سرمایہ کار، کمپنیوں اور کاروباری افراد شریک ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور صدر طیب اردوان پاک ترک اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان 13 فروری کو پاکستان میں مصروف دن گزاریں گے۔ وہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعاون، تجارتی تعاون سمیت مختلف شعبوں کو زیر بحث لایا جائے گا۔

ان ملاقاتوں میں عالمی سیاسی صورتحال بالخصوص غزہ کی صورتحال تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں